اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی حکومت پاکستان نے یو این انوائرنمنٹ اور جی ای ایف کے تعاون سے مرکری کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے اور لوگوں میں اس کے استعمال کو کم کرنے سے متعلق سیمینار کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حکومت پاکستان حماد شمیمی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیمیکل/انچارج نیشنل کوآرڈینیشن یونٹ …
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام مرکری کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے اور لوگوں میں اس کے استعمال کو کم کرنے سے متعلق سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی حکومت پاکستان نے یو این انوائرنمنٹ اور جی ای ایف کے تعاون سے مرکری کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے اور لوگوں میں اس کے استعمال کو کم کرنے سے متعلق سیمینار کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حکومت پاکستان حماد شمیمی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیمیکل/انچارج نیشنل کوآرڈینیشن یونٹ وزارت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر ضیغم عباس، محمد مرید رہیمون، فوکل پوائنٹ میناماٹا کنونشن پاکستان، ڈاکٹر محمود اے خواجہ، سینئر ایڈوائزر، ایس ڈی پی آئی، ڈاکٹر ابرار شنواری، سربراہ انوائرنمنٹل سائنس ڈیپارٹمنٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور دیگر اس تقریب میں ماحول اور صحت کے ماہرین سمیت طلباءاور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ماہرین نے مرکری کے استعمال کو ممکن حد تک ختم کرنے کےلئے انتہائی مو¿ثر، ماحول دوست اور بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان اب دنیا میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے جو کہ اس صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری کیمیکل/ انچارج نیشنل کوآرڈینیشن یونٹ وزارت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر ضیغم عباس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان مرکری (پارہ) کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔








