وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے وفاقی دارالحکومت میں متعدی امراض کی سرویلینس کا آغاز کر دیا

72
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی حفاظت کےلئے متعدی امراض کی سرویلینس کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان امراض کے پھیلاﺅ سے پہلے اس پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق وزارت میں متعدی امراض کے حوالہ سے ماڈل سنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ دارالحکومت کی کچی آبادیوں کیلئے ہیپاٹائٹس سی، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے حوالہ سے ٹیسٹ و دیگر علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی، ٹی بی اور دیگر متعدی امراض کی سکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کےلئے جی سیون ڈسپنسری میں ماڈل سنٹر قائم کر دیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق کچی آبادیوں میں ایسی بیماریوں کی تشخیص کےلئے گھر گھر سروے کیا جائے گا اور جن افراد کا ٹیسٹ مثبت آئے گا انہیں علاج کیلئے ماڈل سنٹر شفٹ کر دیا جائے گا۔