وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے نون اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے میں توسیع کر دی

93
Federal Ministry of Education
Federal Ministry of Education

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے نون اکیڈمی کے شاندار نتائج کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ شراکتداری کے معاہدے میں توسیع کر دی ہے۔

وزارت تعلیم کےحکام نے بتایا کہ نون اکیڈمی کے 500 طلبا نے شاندار کامیابی کامظاہرہ کیا۔ نون اکیڈمی کی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ان کے ساتھ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔اس شراکت داری سے اب نویں جماعت کے 5ہزار طلبا مستفیدہوں گے۔ نون اکیڈمی سے شراکت داری سے طلبا کو عالمی معیار کے سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔