پیرس۔29جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز2024 میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پیر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری عالمی مقابلوں میں شوٹنگ ایونٹ سے پاکستانی شائقین کے لئے بری خبر یہ ہے کہ پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہرہوگئے۔ پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں حصہ لے رہے …
پیرس اولمپکس شوٹنگ مکسڈ ٹیم ایونٹ ، پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہرہوگئے

مزید خبریں
پیرس۔29جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز2024 میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پیر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری عالمی مقابلوں میں شوٹنگ ایونٹ سے پاکستانی شائقین کے لئے بری خبر یہ ہے کہ پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہرہوگئے۔
پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں حصہ لے رہے تھے جس میں پاکستانی جوڑی فائنل راؤنڈ تک نہ پہنچ سکی ہے اور پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہر ہوگئے۔پاکستان نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں 600 میں سے 571 پوائنٹس حاصل کئے ۔ پاکستان کی 17 میں سے 14 ویں پوزیشن رہی۔کشمالہ طلعت اب 25 میٹر اور جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائیر پسٹل میں حصہ لیں گی۔








