وزير اعظم پاكستان عمران خان كى ہدايات پر ملك بهر ميں عشره رحمت للعالمين صلى الله عليه وسلم منايا جائے گا،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزير اعظم پاكستان عمران خان كى ہدايات پر ملك بهر ميں عشره رحمت للعالمين صلى الله عليه وسلم منايا جائے گا۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملك بهر ميں سيرت مصطفى صلى الله عليه وسلم كى روشنى ميں اقليتوں عورتوں كے حقوق پر سیمينارز اور كانفرنسيں ہوں گى،

نوجوان نسل اور قوم رياست مدينہ كےثمرات اور اس كے قيام كى جدوجہد كے متعلق آگاه كيا جائے گا۔ حافظ محمد طاهر محمود اشرفى نے کہا کہ رسول اكرم صلى الله عليه وسلم پورى كائنات كےلے رحمت اور هادى بن كر تشريف لائے۔