اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘ کے اجراء کی خوشخبری قوم کو سنا تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج جمعرات کو انشاءاللہ اپنے دست مبارک سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مذکورہ پروگرام بیرون ملک اثاثے …
وزیراعظم آج جمعرات کو ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘ کا اجراء کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘ کے اجراء کی خوشخبری قوم کو سنا تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج جمعرات کو انشاءاللہ اپنے دست مبارک سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مذکورہ پروگرام بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ وزیراعظم آج انشاءللہ اپنے دست مبارک سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرٹیفکیٹس پر ڈالرز پر 7 جبکہ پاکستانی روپوں پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا۔ شریعی اصول و قواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس بھی دستیاب ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 3 ماہ سے 5 سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس دستیاب ہوں گے۔ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا۔ این آر پیز ہونگی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف خالص منافع پر 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مکمل طور ری پیٹریبل ہیں۔ بیرون ملک جمع کروائے گئے سرمائے کیلئے کوئی منظوری درکار نہ ہوگی۔









