وزیراعظم آزاد کشمیرکی ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سے ملاقات

75

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے شاندار کردار ادا کیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی تشویشناک انسانی بنیادوں پر ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سے ملاقات میں کیا جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے شاندار کردار ادا کیا، راجہ افضل خان برطانیہ و یورپ میں کشمیریوں کی توانا آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی تشویشناک انسانی بنیادوں پر ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ افضل خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں، کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے، کشمیریوں کے ساتھ ہندوستان کی جانب سے روا رکھا جانے والا سلوک ناقابل برداشت ہے۔