وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع موصول ہونے پر لاہور سے ہنگامی طور پر میرپور روانہ ہو گئے

80

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان میرپور میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع موصول ہونے پر لاہور سے ہنگامی طور پر میرپور روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم نے اپنا دورہ لاہور مختصر کر دیا۔ وزیراعظم امدادی کاموں کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ اور امدادی اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔