وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے پاکستان حکومت کی کشمیر کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ تمام تر پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کشمیریوں کیلئے دنیا میں آواز اٹھاتا رہے گا۔