اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میرپور، آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،جاتلاں و ملحقہ علاقوں کے عوام سے ملاقاتیں کیں۔ راجہ فاروق حیدر نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے متاثرین کی شکایات بھی سنیں اور ان کے ازالہ کے لئے …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،جاتلاں و ملحقہ علاقوں کے عوام سے ملاقاتیں ، امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ، سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میرپور، آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،جاتلاں و ملحقہ علاقوں کے عوام سے ملاقاتیں کیں۔ راجہ فاروق حیدر نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے متاثرین کی شکایات بھی سنیں اور ان کے ازالہ کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج رات تک ہر صورت تمام متاثرین کو ٹینٹ فراہم کر دیئے جائیں گے۔ خواتین اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ ایک بڑی آزمائش ہے، ہم متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔







