اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم اور افواج پاکستان دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن ہوگا، ہمارے جوانوں نے امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے،آج شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وہ جمعہ کو لیفٹیننٹ ارسلان …
وزیراعظم اور افواج پاکستان دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن ہوگا، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم اور افواج پاکستان دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن ہوگا، ہمارے جوانوں نے امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے،آج شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وہ جمعہ کو لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے گھر میں شہید کے بلند ی درجات کے لیے دعا کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک مضبوط نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بھارت کے قیدی بنے ہوئے ہیں، جب تک ظلم کی سیاہ رات ختم نہیں ہوتی پاکستان کی حکومت، عوام اور فوج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہمارے شہیدوں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے حوصلے اور عزم بلند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہیدوں کے خاندانوں کے جذبات قابل دید ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، جب تک وطن کیلئے یہ جذبات قائم ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔








