وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم ہاﺅس میں سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم ہاﺅس کے دروازے کھلے رکھے اور ملاقات کیلئے آئے سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک بحریہ کے سربارہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم ہاﺅس کے دروازے کھلے رکھے اور ملاقات کیلئے آئے سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک بحریہ کے سربارہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے وزیراعظم ہاﺅس میں نماز عید ادا کی۔