وزیراعظم خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے اچھی مثال قائم کر رہے ہیں،رانا محمد افضل

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے ایک اچھی مثال قائم کر رہے ہیں۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور یہ عمل سب …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے ایک اچھی مثال قائم کر رہے ہیں۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور یہ عمل سب کے لیے کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیئے۔ پارلیمانی سیکرٹری کا صوبہ پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اپنے صوبے کی عوام کے لیے کی جانے والی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ دن رات عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں میں دوسرے تمام صوبوں سے آگے ہے۔

Leave a Reply