وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیپال کے دوروزہ سرکاری دورے پرکھٹمنڈو پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیپال کے دوروزہ سرکاری دورے پرپیر کوکھٹمنڈو پہنچ گئے۔وزیراعظم نیپال میں جمہوری عمل کی تکمیل اورنئی حکومت کے قیام پرنیپال کی قیادت کومبارکباد دیں گے۔کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کے وزیرخزانہ یوباراج کاٹی واڈا نے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ نیپال میں وزیراعظم کھد کاپرشاد شرما …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیپال کے دوروزہ سرکاری دورے پرپیر کوکھٹمنڈو پہنچ گئے۔وزیراعظم نیپال میں جمہوری عمل کی تکمیل اورنئی حکومت کے قیام پرنیپال کی قیادت کومبارکباد دیں گے۔کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کے وزیرخزانہ یوباراج کاٹی واڈا نے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ نیپال میں وزیراعظم کھد کاپرشاد شرما اولی کی قیادت میں فروری میں حکومت کی تشکیل کے بعد کسی بھی بین الاقوامی رہنما کا نیپال کایہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس دورہ میں اپنے نیپالی ہم منصب اور صدربیدیادیوی بہادری سے بھی ملاقات کریں گے۔نیپال تین اطراف سے بھارت جبکہ تبت کے راستے چین سے ملاہے۔