وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاتھ فائنڈرگروپ کی جانب سے ناشتے پرمیٹنگ میں گفتگو

ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کو چین کی قیادت کے ”ون بیلٹ ون روڈ“ اقدام کا حصہ بننے کا اعزازحاصل ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے کئی ممالک کو روزگارکے مواقع ،صنعتی ترقی اوررابطوں میں بہتری کی صورت میں فوائد پہنچیں گے، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی ایک مثبت اورخوش آئند اشاریہ ہے اورتمام اداروں کو یکجاءہوکراورہاتھوں میں ہاتھ ڈال …

ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کو چین کی قیادت کے ”ون بیلٹ ون روڈ“ اقدام کا حصہ بننے کا اعزازحاصل ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے کئی ممالک کو روزگارکے مواقع ،صنعتی ترقی اوررابطوں میں بہتری کی صورت میں فوائد پہنچیں گے، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی ایک مثبت اورخوش آئند اشاریہ ہے اورتمام اداروں کو یکجاءہوکراورہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرملک کی ترقی اوراستحکام کیلئے کام کرناچاہیے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے جمعرات کو یہاں سویٹزرلینڈکے شہرڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاتھ فائنڈرگروپ کی جانب سے ناشتے پرمیٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپاکستانی تاجر،میڈیا کے نمائندے اورکئی ممالک سے ”پاکستان کے دوست“ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے چینی قیادت کے ون بیلٹ ون روڈاقدام کے وژن کی تعریف کی اورکہاکہ ہمیں چینی قیادت کے ”ون بیلٹ ون روڈ“ اقدام کا حصہ بننے کا اعزازحاصل ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے کئی ممالک کو روزگارکے مواقع ،صنعتی ترقی اوررابطوں میں بہتری کی صورت میں فوائد پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی ایک مثبت اورخوش آئند اشاریہ ہے اورتمام اداروں کو یکجاءہوکراورہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرملک کی ترقی اوراستحکام کیلئے کام کرناچاہئیے۔

مزید خبریں