
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ کی لنک اپ تقریب میں شرکت کیلئے جمعرات کو ترکمانستان کے شہر میری پہنچ گئے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔