
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی راﺅ محمد اجمل خان اور چوہدری ریاض الحق نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اوکاڑہ میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کی سکیموں پر تبادلہ خیال ہوا۔