
اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے لئے سبکدوش ہونے والے نیول چیف کی طویل اور شاندار خدمات کو سراہا اور مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔