صدر مملکت ممنون حسین کی چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں گزشتہ چار برس کے دوران تاریخ ساز وسعت اور گہرائی پیدا ہوئی ہے، یہ گرم جوشی نسل در نسل چلے گی، اس دور کو پاک چین تعلقات کے سنہری دور کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں چین کے سبکدوش ہونے والے …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں گزشتہ چار برس کے دوران تاریخ ساز وسعت اور گہرائی پیدا ہوئی ہے، یہ گرم جوشی نسل در نسل چلے گی، اس دور کو پاک چین تعلقات کے سنہری دور کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ مادام وی ڈونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے اس سے قبل خصوصی طور پر منعقدکی گئی تقریب میں انہیں ہلال پاکستان کااعزاز بھی عطا کیا۔ انہیں یہ ا عزازدونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کے سلسلے میں شاندار خدمات پر دیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کرنے کےلئے سفیر سن دی ڑانگ نے انتھک محنت سے کام کیا۔ اس سلسلے میں ان کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply