الاشاہ کاکو۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کالاشاہ کاکو میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہدرہ پر 6 رویہ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جمعہ کو یہاں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر بھی موجود تھے۔ اوورہیڈ برج شاہدرہ سے شرو ع ہوکر کالاشاہ کاکو انٹرچینج سے جنوب میں 4.4 کلومیٹر کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کالاشاہ کاکو میں ریلوے کراسنگ شاہدرہ پر 6 رویہ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مزید خبریں
الاشاہ کاکو۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کالاشاہ کاکو میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہدرہ پر 6 رویہ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جمعہ کو یہاں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر بھی موجود تھے۔ اوورہیڈ برج شاہدرہ سے شرو ع ہوکر کالاشاہ کاکو انٹرچینج سے جنوب میں 4.4 کلومیٹر کے فاصلہ پر ختم ہو گا۔ اس منصوبہ کی لمبائی1.7 کلومیٹر ہے، یہ منصوبہ ریلوے اوور ہیڈ برج، رسائی کے راستوں، سروس روڈ اور پیدل چلنے والوں کےلئے دو کراسنگ برجز پر مشتمل ہے۔ اس پل کی تعمیر سے جی ٹی روڈ (این فائیو) پر شاہدرہ کے قریب امامیہ کالونی کے مقام پر ٹریفک کے بلاتعطل بہاﺅ میں سہولت ہو گی اور رش اور تاخیر سے نجات ملے گی۔








