وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیووس میں شرکت کےلئے روانہ

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیووس۔کلوسٹرز، سوئٹزرلینڈ میںعالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے منگل کو یہاں سے روانہ ہوگئے جو 24 اور 25 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے، انہیں اس دورے کے دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کئی …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیووس۔کلوسٹرز، سوئٹزرلینڈ میںعالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے منگل کو یہاں سے روانہ ہوگئے جو 24 اور 25 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے، انہیں اس دورے کے دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے اور کلیدی عالمی رہنماﺅں اور امریکا، یورپ، چین اور جاپان کی15 ممتاز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عالمی اقتصادی رہنماﺅں کے غیر رسمی گروپ کی خصوصی نشست میں سربراہان مملکت و حکومت سے بھی ملیں گے۔ وہ 24جنوری کو ”بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات“ کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔