وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاہفتہ کو بھکر میں صحت کارڈ کے اجراءکے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

بھکر۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نعروں کی بجائے عوام کی خدمت کی ہے، پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام جولائی 2018ءمیں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے، آئندہ انتخابات میں لعنت بھیجنے والوں اور خدمت کرنے والوں کے درمیان مقابلہ ہو گا اور عوام باشعور ہیں، وہ خدمت کرنے والوں کا انتخاب …

بھکر۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نعروں کی بجائے عوام کی خدمت کی ہے، پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام جولائی 2018ءمیں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے، آئندہ انتخابات میں لعنت بھیجنے والوں اور خدمت کرنے والوں کے درمیان مقابلہ ہو گا اور عوام باشعور ہیں، وہ خدمت کرنے والوں کا انتخاب کریں گے، جس میں ہمت ہے وہ صوبائی اسمبلیاں توڑے، عوام اس کا حساب ان سے آئندہ انتخابات میں لیں گے، صحت کارڈ نواز شریف کی سوچ تھی، سات ارب روپے کی لاگت سے کلور کوٹ پل 18 ماہ میں مکمل ہو گا جبکہ انہوں نے این اے 73 میں بجلی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے، بھکر میں یونیورسٹی کے قیام، دریا خان اور کلور کوٹ تحصیلوں کو گیس کی فراہمی کا اعلان کیا۔