
اقوام متحدہ ۔20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا کے مسلمان بہن بھائیوں کے ضمیر کی مشترکہ آواز بننے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔