پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی )پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیہرو تھرمانا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل سلو، کوسل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، روشین سلوا، نیروشین ڈیکویلا، رنگانا ہیراتھ، لکشن سینڈاکن، دلرووان پریرا، سورانگا لکمل شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 28 ستمبر کو ہوگی۔