وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پاک۔چین اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل اور شاہراتی و سمندری راستوں کے ذریعے علاقائی رابطے کے فروغ کو یقینی بنا کر اپنی اقتصادی نمو کی شرح کو 9 فیصد تک لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم …

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پاک۔چین اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل اور شاہراتی و سمندری راستوں کے ذریعے علاقائی رابطے کے فروغ کو یقینی بنا کر اپنی اقتصادی نمو کی شرح کو 9 فیصد تک لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، بحریہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایڈمرل محمد شفیق، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی میری ٹائم افیرز ریئر ایڈمرل مختار خان نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 6 فیصد ہے تاہم سمندر تک رسائی کو مناسب طور پر بروئے کار لا کر اس میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کا شعبہ اگرچہ بہت زیادہ پرکشش دکھائی دیتا ہے تاہم 80 فیصد عالمی تجارت ابھی بھی بحری راستہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان سی پیک پر عملدرآمد کر رہا ہے اور چین نے ایک شاہراہ ایک پٹی کے اقدام کا آغاز کیا ہے۔