اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ملک اور معیشت کی ضروریات کے پیش نظر ہوائی اڈوں میں توسیع کا کام شروع اور مکمل کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل کے تقاضے پورے کرنے میں مدد ملے گی، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پا لیا ہے، جمہوریت …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تزئین و توسیعی منصوبہ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ملک اور معیشت کی ضروریات کے پیش نظر ہوائی اڈوں میں توسیع کا کام شروع اور مکمل کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل کے تقاضے پورے کرنے میں مدد ملے گی، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پا لیا ہے، جمہوریت کا سفر جاری رہا تو دیگر مسائل حل کرنے میں بھی کامیاب ہوں گے۔ وہ بدھ کو پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تزئین و توسیعی منصوبہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس توسیعی منصوبہ کی تکمیل کے بعد باچا خان ایئرپورٹ پر 35 لاکھ سالانہ مسافروں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے جس سے مستقبل کے تقاضے پورے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور کو عالمی معیار کا ایئرپورٹ دیا ہے، یہ جگہ اور تکنیکی مسائل کے لحاظ سے ایک مشکل منصوبہ تھا جس کی تکمیل پر مشیر سول ایوی ایشن سردار مہتاب، سول ایوی ایشن اور نیسپاک سمیت تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل کیا گیا ہے، اس منصوبہ میں تاخیر ہوئی لیکن ہم نے اس ناممکن منصوبہ کو بھی عملی شکل دی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔








