اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دنیا بھر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی آواز بلند کریں جبکہ عالمی رہنما کشمیری خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو ناروا سلوک اور وحشیانہ مظالم سے بچانے کیلئے متحد ہوں۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دنیا بھر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی آواز بلند کریں جبکہ عالمی رہنما کشمیری خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو ناروا سلوک اور وحشیانہ مظالم سے بچانے کیلئے متحد ہوں۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں منظم وحشیانہ کارروائیوں، بےگناہ شہریوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ پر گہری تشویش ہے، بھارتی سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں کشمیری عوام کے خلاف دہشت کا بازار گرم کیا ہے، حریت قیادت کو گرفتار یا نظر بند کر لیا گیا ہے اور پرامن مظاہرین کو مسلسل دہشت زدہ کیا جا رہا ہے اور گولیوں اور پیلٹ گنوں کے ذریعے معذور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں گذشتہ 36 گھنٹوں میں 14 افراد کی شہادت ہو چکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق اور او آئی سی خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کو رسائی دینے سے انکار بھارتی جبر و استبداد اور مجرمانہ کارروائیوں کا واضح ثبوت ہے۔







