وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

125
APP39-08 ISLAMABAD: March 08 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addressing during an event on the occasion of International Women's Day at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور مختلف شعبہ جات میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے اور ترقی کے لئے سازگار فضاءفراہم کرنے کی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے‘ خواتین کو درپیش مختلف چینلنجز مشترکہ کاوشوں سے حل ہوں گے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرملک بھر کی خواتین کو سماجی، سیاسی، معاشی اور زندگی کے دیگر شعبہ جات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی تمام تر کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ جہاں ہماری خواتین کے سماجی، معاشی، معاشرتی اور سیاسی حقوق کا تحفظ ہو سکے وہاں ان کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیوں کے مطابق آگے بڑھنے کے موقع میسر آسکیں۔