پشاور۔ 8 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرملک کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرناہے تونوجوانوں کواعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرناہونگی تب جا کر پاکستان دنیا میں ایک عظیم ملک کی حیثیت حاصل کرسکے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو حیات آباد پشاور میں آئی ایم سائنسزکے ریسرچ اینڈ سیمینارز بلاک کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا آئی ایم سائنسزحیات آبادمیں ریسرچ اینڈ سیمینارزبلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پشاور۔ 8 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرملک کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرناہے تونوجوانوں کواعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرناہونگی تب جا کر پاکستان دنیا میں ایک عظیم ملک کی حیثیت حاصل کرسکے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو حیات آباد پشاور میں آئی ایم سائنسزکے ریسرچ اینڈ سیمینارز بلاک کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پانچ سال پہلے جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو ہمیں لاقانونیت ،دہشت گردی اورامن وامان کی ابترصورتحال کا سامنا تھا لیکن ہماری قیادت کی مدبرانہ پالیسیوں اورفیصلوں کی وجہ سے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے امریکہ سے صرف ایف 16 ٹیکنالوجی کے حصول پرتوجہ دی جبکہ بہترتعلقات کی وجہ سے ہمیں امریکہ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول پرتوجہ دینی چاہئے تھی۔ انہوںنے کہاکہ کوریا،چین اور دیگر ممالک نے امریکہ سے تعلیمی ماڈل حاصل کرکے اپنے متعلقہ ملکوں کوترقی سے ہمکنارکیا۔









