آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، گڑھی دوپٹہ اور بابوسر میں چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 12، پاراچنار 08، مالم جبہ ، باچا خان ایئرپورٹ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 11،پنجاب :اسلام آباد(زیروپوئینٹ 09، سید پور 06)، مری 02، چکوال01، گلگت بلتستان: بابوسر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، دادو 43اور نوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔