وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مقدس مزار پر حاضری

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مقدس مزار پر حاضری

استنبول ۔30اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مقدس مزار پر حاضری دی۔

اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مزار پر عقیدت و احترام کا اظہار کیا اور پاکستان و پاکستانی عوام کے امن، خوشحالی اور مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔