پنجاب بھرمیں 1344ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1586زخمی ہوگئے
پنجاب بھرمیں 1344ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1586زخمی ہوگئے

مزید خبریں
لاہور۔30اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1344ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1586زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1344ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 719افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔867معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 875ڈرائیوز،70کم عمرڈرائیور، 566مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ241ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت293متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسر ے ملتان74حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1596متاثرین میں 1264مرد اور332خواتین شامل ہیں ۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1438موٹرسائیکل،92آٹورکشے،152کاریں،22وین،09مسافر بسیں،48ٹرک اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔







