وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی ہال آمد پر ارکان کا پرجوش خیر مقدم

اسلام آباد ۔03 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی ہال آمد پر ارکان نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی ہال جسے پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا گیا تھا، میں داخل ہوئے تو وفاقی وزراءاور ارکان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور ارکان اسمبلی کے …

اسلام آباد ۔03 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی ہال آمد پر ارکان نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی ہال جسے پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا گیا تھا، میں داخل ہوئے تو وفاقی وزراءاور ارکان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور ارکان اسمبلی کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں اور گپ شپ جاری رہی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ووٹ ڈالنے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر، اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور اور آفتاب احمد خان شیرپاﺅ سے ملاقات کے لئے ان کی نشستوں پر گئے اور ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ سینٹ کے امیدواروں مشاہد حسین سید، اسد جونیجو اور دیگر نے وزیراعظم کے ساتھ پولنگ ہال میں تصاویر بھی بنوائیں۔