وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ماناوالہ میں گیس فراہمی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

شیخوپورہ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر انتخابات میں جائے گی، عوام پورے جوش و جذبہ سے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے، عوام بہروپیوں اور وفاداریاں بدلنے والوں سے بچیں اور الیکشن میں انہیں اس کا جواب دیں، ہم نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں۔ وہ …

شیخوپورہ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر انتخابات میں جائے گی، عوام پورے جوش و جذبہ سے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے، عوام بہروپیوں اور وفاداریاں بدلنے والوں سے بچیں اور الیکشن میں انہیں اس کا جواب دیں، ہم نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں۔ وہ جمعہ کو شیخوپورہ کے علاوہ ماناوالہ میں گیس فراہمی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر، رکن قومی اسمبلی عرفان ڈوگر اور ارکان اسمبلی کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام نے جس جوش و خروش سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ کامیاب کیا ہے، وہ جوش آج بھی قائم ہے، دوسرے شہروں اور حلقوں کی طرح جولائی کے عام انتخابات میں ایک بار پھر اس علاقہ کے عوام مسلم لیگ (ن) کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں جس کی مثال اس علاقہ میں گذشتہ 5 سال کے دوران پونے تین ارب روپے کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، صرف ضلع شیخوپورہ میں 10 ارب روپے کے ترقیاتی کام کئے گئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے علاوہ کسی بھی دوسری حکومت نے ضلع شیخوپورہ کی طرف توجہ نہیں دی۔

مزید خبریں