اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ٹیکنو کریٹس کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں حکومت وہی کرے گا جسے پاکستان کے عوام منتخب کریں گے، انشااللہ سینیٹ کے انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی باتیں روز بدلتی رہتی ہیں، ان کی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ٹیکنو کریٹس کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں حکومت وہی کرے گا جسے پاکستان کے عوام منتخب کریں گے، انشااللہ سینیٹ کے انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی باتیں روز بدلتی رہتی ہیں، ان کی کوئی مستقل بات نہیں ہے، آصف علی زرداری اور عمران خان انتخابات کا انتظار کر لیں اور پاکستانی عوام کو فیصلے کا موقع دیں، پاکستان نے امریکہ کے تحفظات کا واضح جواب دے دیا، ہم نے دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے لڑی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رہا ہے ، بھارتی وزیراعظم سے سائیڈ لائن میٹنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ سینیٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات رواں سال جولائی میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی یہ خواہش ضرور ہو سکتی ہے کہ ان انتخابات میں تاخیر کی جائے لیکن ملک میں عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔







