اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت کاروبار کی نمو کے لئے ساز گار ماحول پیداکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، تمام فریقین کی مشاورت سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ٹیکسٹائل …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت کاروبار کی نمو کے لئے ساز گار ماحول پیداکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، تمام فریقین کی مشاورت سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ملک میں کاروبار کے فروغ اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے حکومتی عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان برآمدات کے لئے بے پناہ مواقع پیش کرتا ہے، پاکستان میں مقامی کپاس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ تیار مصنوعات میں سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت وافر دستیاب ہے۔ وفد نے ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات کے مزید فروغ کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔







