وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیووس میں پریس کانفرنس سے خطاب

ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان 20 کروڑ لوگوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے اوپن ہے، ہماری سالانہ اقتصادی نمو کی شرح تقریباً 6 فیصد ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، ہم سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دے رہے ہیں اور مشرق و مغرب سمیت …

ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان 20 کروڑ لوگوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے اوپن ہے، ہماری سالانہ اقتصادی نمو کی شرح تقریباً 6 فیصد ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، ہم سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دے رہے ہیں اور مشرق و مغرب سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیووس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام کے تحت ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبے سے وسیع اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور جمہوری عمل کی ایک دہائی کی تکمیل کی صورت میں تاریخ بن رہی ہے۔ چین اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں جنہیں پاکستان بڑی اہمیت دیتا ہے۔

مزید خبریں