اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لڑکیوں سمیت پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے اور دنیا کے ساتھ مسابقت کی تمام تر صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبات کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انٹرنیشنل فارمولا سٹوڈنٹ کمپیٹیشن میں شرکت کیلئے ریسنگ کار تیار کرنے والی نسٹ کی طالبات سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لڑکیوں سمیت پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے اور دنیا کے ساتھ مسابقت کی تمام تر صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبات کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ان طالبات نے انٹرنیشنل فارمولا سٹوڈنٹ کمپیٹیشن میں شرکت کیلئے ایک ریسنگ کار تیار کی ہے جو سلور سٹون کار ریسنگ ٹریک برطانیہ میں جولائی میں منعقد ہو گا۔ طالبات کے گروپ نے تیار کی جانے والی اپنی ریسنگ کار وزیراعظم کو دکھائی۔ وزیراعظم نے طالبات کی محنت اور لگن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریسنگ کار کی تیاری میں ان کی تکنیکی صلاحیتوں اور مکینیکل ہنر مندی کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان جیسے ذہین نوجوان ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں جو مادر وطن کیلئے اعلیٰ کامیابیاں اور اعزازات لا سکتے ہیں۔








