
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم کو منصوبہ کے مختلف مراحل کی تکمیل پر بریفنگ دی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چئیرمین نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے منسلک کرنے کے منصوبہ پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔