اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انتخاب محمد نواز شریف کا ہے ، ہم سب کو ان کے انتخاب پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ محمد نواز شریف کے وژن کو لے کر آگے بڑھیں گے ‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کی خارجہ ،سیکورٹی اور معاشی پالیسی پر …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا انتخاب محمد نواز شریف کا ہے ، ہم سب کو ان کے انتخاب پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ محمد نواز شریف کے وژن کو لے کر آگے بڑھیں گے ‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کی خارجہ ،سیکورٹی اور معاشی پالیسی پر عمل کریں گے، نئی کابینہ میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے‘ تین خواتین کو بھی کابینہ میں شامل کیا‘ خواجہ آصف فعال وزیر خارجہ ہوں گے اور محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے‘ چوہدری نثار کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی شاندار رہی اور اس کا متبادل بہت مشکل تھا، محمد نواز شریف اتوار کو موٹر وے کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے 2013ءکے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جائے گا اور 2018ءتک پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف موٹر وے کے ذریعے لاہور جائیں گے‘ جس کے انتظامات کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خود دیکھ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کافی عرصہ سے کابینہ میں توسیع کرنا چاہ رہے تھے‘حکومت کا یہ آخری سال ہے اور حکومت کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مربوط بنانا ہے تاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018ءکے عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر جیت سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر نئی کابینہ بنائی گئی ہے جو مکمل ہے اس میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے‘ تین خواتین کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔









