قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 اگست سے شروع ہوگا،پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چین میں ہونے والے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 اگست (بروز منگل سے )شروع ہوگا۔تربیتی کیمپ کے لیے اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل ہونے والی قومی گرلز انڈر 18/انڈر 21 چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے

لاہور۔17اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چین میں ہونے والے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 اگست (بروز منگل سے )شروع ہوگا۔تربیتی کیمپ کے لیے اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل ہونے والی قومی گرلز انڈر 18/انڈر 21 چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا مساوی موقع فراہم کرنا ہے۔تمام طلب کردہ کھلاڑیوں کو 18 اگست کو شام 4 بجے فاطمہ جناح ویمنز ہاسٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ویمنز جونیئر ایونٹ میں صرف وہ کھلاڑی شرکت کی اہل ہوں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہے۔ کھلاڑیوں کی عمر کے حوالے سے ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ویمنز جونیئر ایشیا کپ میں شرکت نوجوان اور باصلاحیت پاکستانی گرلز کھلاڑیوں کے لیے ایشیائی سطح کے بڑے مقابلے میں صلاحیتوں کے اظہار اور قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع ثابت ہوگی۔