پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، خفیہ اطلاعات پر بوستان خان روڈ ڈھوک چوہدریاں میں میٹ شاپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 600 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے 600 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت تلف کر دیا، ایک شخص گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔17اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، خفیہ اطلاعات پر بوستان خان روڈ ڈھوک چوہدریاں میں میٹ شاپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 600 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کیے گئے گوشت کی مالیت تقریباً 7 لاکھ 80 ہزار روپے تھی۔ گوشت پر کسی بھی سلاٹر ہاؤس کی مہر موجود نہیں تھی جبکہ خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات ملنے پر ڈھوک چوہدریاں میں موجود میٹ شاپ کے خلاف کارروائی کی گئی، موقع سے ایک شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی جانچ کے بعد اسے مضر قرار دیا جس کے بعد 600 کلو غیر معیاری اور ناقص گوشت کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری گوشت کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔







