گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقے زیارت اور ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
گورنر خیبرپختونخوا کا بلوچستان ک میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 17 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقے زیارت اور ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر نے کہا ہے کہ زیارت اور ہرنائی کے درمیان سکیورٹی فورسز کے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔گورنر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی اداروں کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔







