اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس قومی اسمبلی میں وزیراعظم چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ، وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی، وزیر مملکت سیفران غالب خان، سینیٹر مولانا عطاءالرحمن، سرتاج عزیز، محمد خان اچکزئی، شاہ محمود قریشی، آفتاب احمد خان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس قومی اسمبلی میں وزیراعظم چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ، وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی، وزیر مملکت سیفران غالب خان، سینیٹر مولانا عطاءالرحمن، سرتاج عزیز، محمد خان اچکزئی، شاہ محمود قریشی، آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، سیّد نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، حاجی غلام احمد بلور، طارق بشیر چیمہ، ناصر خان، صاحبزادہ طارق اﷲ اور غلام مرتضیٰ جتوئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فاٹا اصلاحات عملدرآمد کے حوالہ سے امور زیر بحث آئے۔







