وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

156

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، آپ کے غم میں شریک ہیں۔بدھ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔