اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے ساتھ قریبی، برادرانہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آج شام اپنے پیارے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر قطری قیادت اور …
وزیراعظم شہبازشریف کا قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے ساتھ قریبی، برادرانہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آج شام اپنے پیارے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قطر کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر قطری قیادت اور قطر کے برادر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قطر کی شاندار ترقی اور خوشحالی پر فخر ہے، جس کی رہنمائی امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کی دانشمندانہ اور دور اندیش قیادت نے کی ہے۔
انہوں نے قطر کے ساتھ قریبی، برادرانہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور امیرقطر کو باہمی طور پر مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے اپنی پر خلوص دعوت کا اعادہ کیا۔









