وزیراعظم شہبازشریف کا مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس، سی ڈی اے اور دیگر حکام کو فوری آگ بجھانے کی ہدایت

61
وزیراعظم شہبازشریف کا مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس، سی ڈی اے اور دیگر حکام کو فوری آگ بجھانے کی ہدایت

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے اور دیگر حکام کو فوری آگ بجھانے کی ہدایت کی ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس لیا۔

انہوں نے شہری آبادی کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہنگامی امداد کے اداروں سے مدد لی جائے، وزیراعظم نے درختوں اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔