وزیراعظم شہبازشریف کی چین کے صدر شی جن پنگ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف کی چین کے صدر شی جن پنگ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباددی ہے۔

بدھ کو ٹویٹر پر اپنے تہنیتی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آئرن برادر کے طور پر صدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت میں چین پاکستان کا ہر طرح کے حالات میں تزویراتی شراکت دار بن کر ابھرا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم پاکستان اور چین کے عوام کے مشترکہ مستقبل کے لئے چینی صدر کے عزم کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔