وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

ریاض ۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (پیرکو)ریاض میں ایک اور مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کی اختتامی پلینری ۔ریجوینیٹنگ گروتھ۔ میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی آج ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے سعودی وزرا برائے تجارت ، توانائی اور ماحولیات و زراعت ملاقاتیں کریں گے