اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعرات کو)ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کئے گئے رہائشی یونٹس کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔